Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلکار موبائل فون پر کھیلتے رہے

پٹنہ۔۔۔۔پٹنہ میں ایک انتہائی اہم سیمینار کے دوران حفاظتی انتظامات پر متعین 2پولیس اہلکاروں کو اپنے موبائل فون پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار مہمان خصوصی تھے۔واقعہ کے بارے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس کے سنگھل نے کہا کہ سینیئرپولیس افسروں کا اس قسم کا رویہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ہم ان کی کونسلنگ کرینگے۔اس مہینے کے شرو ع میں یوپی میں ایک اور پولیس افسر ڈیوٹی کے اوقات میں سوتا ہوا پایا گیا تھا۔

شیئر: