Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمیم قطر کی قیادت سے دستبردار ہوجائیں گے، خلفان

دبئی۔۔۔۔۔دبئی پولیس کے سابق سربراہ اعلیٰ ضاحی خلفان نے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ قطری حکام ہمسایوں کے اندرونی امور میں مداخلت کی 20سالہ پالیسی تبدیل نہیں کرینگے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اگر عرب بائیکاٹ جاری رہا تو تمیم قطر کی حکمرانی سے معذرت کرلیں گے۔ خلفان نے سوال کیا کہ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ قذافی اور حمد بن خلیفہ کے خیمے میں سعودی عرب کے خلاف حمد بن جاسم کی سازش کے بعد سے سعودی عرب میں دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟۔ حمد بن جاسم نے مذکورہ خیمے میں کہا تھا کہ 12سال بعد صفحہ ہستی پر سعودی نام کی کوئی ریاست باقی نہیں رہے گی۔ خلفان نے کہا قتل و غارتگری، فتنہ انگیزی اور دہشتگردجماعتوں کی سرپرستی پر اکسانے کے الزام میں الجزیرہ چینل کے خلاف فوجداری کے مقدمات چلائے جانے ضروری ہیں۔

شیئر: