Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسند کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر ڈھول بجانے کی سزا

اوڈیشہ ۔۔۔۔۔اوڈیشہ کے انگل ضلع میں پنچایت نے نائب سرپنچ کے ایک امید واربیوی کی طرف سے ووٹ نہ دینے پرشوہر کو انوکھی سزا دی۔اس سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈھول بجاتے ہوئے پورے گاؤں کا چکر لگائے۔ مقامی انتخاب میں دشمنتا ساہو کی اہلیہ ملکا ساہونے وارڈ ممبرودیا دھر کو ووٹ دیا حالانکہ گاؤں والے اس کے مخالف امیدوار راماساہو کو ووٹ دیکر آئے تھے۔ جب ودیا دھر نائب سرپنچ منتخب ہوگیا تو گاؤں والوں کی ناراضی عروج پر پہنچ گئی۔پنچایت بلائی گئی اور ملکا اور دشمنتا پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو یہ جوڑا ادا نہ کرسکا۔ جس پر گاؤںوالوں نے ان کا بائیکاٹ کردیا۔ اسے ڈھول بجانے کی سزا پر عملدرآمد کرنا پڑا اور وہ اپنی سائیکل چلاکر ڈھول بجاتا رہا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بعد میں پولیس نے از خود ایف آئی آر درج کی۔

شیئر: