Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی

نیویارک .....عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے اور یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بارے میں ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد سونے کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ لندن میں ا سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1289.17 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ دسمبر کیلئے یو ایس گولڈ فیوچر کے تحت مستقبل میں خریداری کے معاہدے 22.30 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 1290.40 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔سنگا پور میں سونے کی قیمتوں مےں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1307.70 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔ ایک مرحلہ پر یہ قیمتیں 1307.15 ڈالر فی اونس تک گر گئیں جو گزشتہ 3 ہفتوں کی کم ترین سطح ہے ۔ نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1311.54 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔
 

شیئر: