Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2لاکھ روپے کا خربوزہ

ٹوکیو "یوبیری کنگ" نامی خربوزہ اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا پھل ہے جس کے ایک پیس کی قیمت تقریبا 23 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔ اس خربوزے کے مہنگے ہونے کی وجہ اس کی تیاری میں کی جانیوالی احتیاط اور اس کے بیج کی کم دستیابی ہے۔تیاری کے دوران ان کو دھوپ سے بچانے کیلئے اس پر "ہیٹ" رکھا جاتا ہے یعنی یہ واحد پھل ہے جو انسانوں کی طرح ہیٹ بھی پہنتا ہے، اس کی ایک اور نشانی اس کی ٹی شیپ بھی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 100 یوبیری کنگ خربوزوں میں سے ایک خربوزہ مارکیٹ میں بھیجنے کیلئے منتخب کیا جاتا ہے اور اس کو اوپن مارکیٹ میں نہیں بلکہ نیلامی کے ذریعے بیچا جاتا ہے اور اس نیلامی میں دنیا کے امیر ترین لوگ حصہ لیتے ہیں۔

شیئر: