Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ِہندوستانی ٹیم کا 26جولائی سے دورہ سری لنکا

ِکولمبو...ہندوستانی ٹیم اس ماہ کے آخر سے سری لنکا کا دورہ کرے گی ۔ 3ٹیسٹ،5ون ڈے اورایک ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔ سری کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے دورے کا باقاعدہ آغاز 26 جولائی کو گال میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ باقی 2ٹیسٹ بالترتیب 3اور12 کو شروع ہوں گے۔ون ڈے سیریز کا آغاز 20اگست کو ڈمبولا میں میچ سے ہوگا۔ سیریز کا آخری ون ڈے 3ستمبر کو کھیلا جائے گا۔واحد ٹی ٹوئنٹی 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ہند نے آخری مرتبہ 2015میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جس کے دوران صرف3ٹیسٹ کھیلے گئے تھے۔ وہ سیریز ہند نے 2-1سے جیت لی تھی۔جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں بھی تننزلی کا شکار ہو گئی۔ اب ساتویں نمبر پر ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اس کی رینکنگ آٹھویں ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت با لترتیب پہلے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔
 

 

شیئر: