جدہ۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطیف کمشنری کے المسورہ محلے میں ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونیوالے افسر عادل العتیبی اور عبداللہ الترکی کے والدین سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کئے ۔ شاہ سلمان نے شہدائے وطن کے رشتے داروں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی سیکیورٹی ادارے وطن عزیز کے استحکام اور عوام کے امن پر حملہ کرنیوالوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے اور سعودی عرب کے امن و استحکام سے کھلواڑ کرنے والوں کو سبق سکھائیں گے۔ شہدائے وطن کے اہل خانہ نے ٹیلیفونک رابطے پر خادم حرمین شریفین کیلئے قدرومنزلت کا اظہار کیا۔