Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس ،سعودی تعلقات میں تاریخی تبدیلی؟

قاہرہ۔۔۔۔اسٹراٹیجک کلچرفاؤنڈیشن کے ای جریدے نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور روس کے تعلقات میں فیصلہ کن اہم تبدیلی رونما ہوگی۔ سعودی عرب نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آئندہ مرحلے میں روس کو مثالی شریک بنانا چاہتا ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے اسٹراٹیجک کلچر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب بلا شبہ تاریخی واقعہ تھا اس دوران 110ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ کے سودے ہوئے۔ عرب نیٹو کے قیام کی تیاریوںکی داغ بیل ڈالی گئی تاہم امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ پر اپنا اثر بحال کرنے کا اقدام کافی تاخیر سے کیا گیا۔ اسٹراٹیجک کلچر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ اب امریکی اثر قائم کرنے کیلئے موزوں نہیں رہا۔ آئندہ ایام میں پوری دنیا دیکھے گی کہ سعودی عرب اور روس کے تعلقات میں بینظیر تبدیلی آئے گی۔ شاہ سلمان روس کا سرکاری دورہ کرنیوالے پہلے سعودی حکمراں ہونگے۔ اخباری رپورٹوں میں کہا جارہا ہے کہ ماہ رواں کے دوران شاہ سلمان روس کا دورہ کرینگے تاہم ابھی تک دورے کی تاریخ متعین نہیں ہوئی اس حوالے سے گفت و شنید چل رہی ہے۔ جی 20کے سربراہ اجلاس میں شاہ سلمان کے شرکت نہ کرنے کو بھی ان کے دورہ روس کی اہمیت کا اضافی سبب مانا جارہا ہے۔

شیئر: