Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمد بن خلیفہ کی سازش پر وڈیو

ریاض۔۔۔۔۔ایک وڈیو کلپ منظر عام پر آئی ہے اس نے قطر کے سابق امیر حمد بن خلیفہ آل ثانی اور سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم کی سازشوں کو طشت از بام کردیا۔ دونوں ایک ساتھ ہیں ۔قریبی ترین لوگوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ پڑوسی ممالک کے امن و استحکام کو متزلزل کرنا دونوں کا بنیادی ہدف نظر آرہا ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حمد بن خلیفہ اپنے والد کو الوداع کہہ رہے ہیں اور ملک سے ان کے نکلتے ہی ان کے خلاف بغاوت کا اعلان کررہے ہیں۔وڈیونے ثابت کردیا کہ عرب دنیا میں رقم کی جانیوالی سیاہ تاریخ کے قائد حمد بن خلیفہ اور حمد بن جاسم ہیں۔

شیئر: