Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القاعدہ کیلئے الجزیرہ کا جہاد جاری

ریاض۔۔۔۔الجزیرہ چینل کے معروف پروگرام’’التجاہ المعاکس‘‘کے مہمان نے اپنے میز بان القاسم کے سامنے داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کے ہاتھوں بیعت کا تذکرہ کرکے اس پر برملا فخر و اعزاز کا اظہار کیا۔ القاسم نے اپنے مہمان حسین محمد حسین کو ایسا کرنے پر کوئی تنبیہ نہیں کی۔حسین نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسلامی خلافت امور کے اسکالر ہیں ،انہوں نے انٹرویو کا آغازاس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیا تھا کہ انہیں امیر المومنین ابوبکر البغدادی سے بیعت کا اعزازحاصل ہے۔ یہ بات کسی کو چاہے اچھی لگے یا بری۔سوشل میڈیا کے شائقین نے یہ وڈیو کلپ دنیا بھر میںپھیلا دی۔ہر ایک کو اس بات پر تعجب ہے کہ القاسم نے القاعدہ سے تعلق پر فخر کا تذکرہ سن کر کچھ بھی نہیں کہا ۔

شیئر: