Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی سے منسلک کرنا قبول نہیں،او آئی سی

عابد جان ...او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے کشمیر ی عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیر میں ہندوستانی مظالم کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت گروپ کا اجلاس آئیوری کوسٹ کے شہر عابدجان میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوا۔ پاکستان، آذربائیجان، نائیجیریا، سعودی عرب اور ترکی کے وزرا ور سینئر حکام نے شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت مشیر سرتاج عزیز نے کی۔ رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ کشمیر میں ہند کی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور قرار دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ اسے کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جاناچاہیے۔اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہدکو دہشتگردی سے منسلک کرنے کی کوششوں کو کوئی تسلیم نہیں کر سکتا۔ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں انہیں ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ 

 

شیئر: