Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول کے ساتھیوں نے کمسن دلہن کو جبری شادی سے نجات دلا دی

نئی دہلی- - - - راجستھان میں جبری شادی کا شکار ایک 16 سالہ دلہن کو اس کے اسکول کے ساتھیوں نے ڈھونڈ نکالا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ریاستی دارالحکومت جے پور کے ایک چھوٹے سے قصبے کی رہائشی 16 سالہ لڑکی کو اسکول سے زبردستی اٹھا کر دگنی عمر کے ایک شخص سے بیاہ کر قریبی گاؤں بھیج دیا گیا تھا۔جب اس کے اسکول کے ساتھیوں کو اس کی شادی کا علم ہوا تو انہوں نے اس کے گھر والوں سے اس کا پتہ پوچھا، تاہم ان کے انکار پر وہ خود ہی کسی طرح ڈھونڈ کر اس کے گھر پہنچ گئے۔وہاں اس لڑکی نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے بعد طلباء کا ہجوم اسے اپنے ساتھ شہر لے گیا۔کمسن طلباء نے پولیس میں شکایت درج کروانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کی بات سننے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں ایک تنظیم کی مدد سے بچے فیملی کورٹ جا پہنچے جہاں لڑکی نے اپنی شادی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کردی۔اس کے ساتھ ہی اس نے اپنی منقطع تعلیم کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع کردیا اور اسکول واپسی پر اس کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

شیئر: