پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ کو ’جعلی اور ایجنڈے پر مبنی‘ قرار دیتے ہوئے رپورٹر سے عوامی سطح پر فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کردار کو نشانہ بنانے والی خبریں ناقابلِ قبول ہیں اور انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک مقامی نیوز آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا کہ ایک پاکستانی کرکٹر سلمان مرزا مبینہ طور پر ’نامناسب رویے ‘ میں ملوث تھے اور ہوٹل کے عملے نے اس حوالے سے ٹیم انتظامیہ کے پاس شکایت درج کروائی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ معاملے کی ابتدائی تحقیق کے بعد مینیجمنٹ نے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا۔
تاہم دوسری جانب سلمان مرزا اور پی سی بی دونوں کی طرف اس الزام کو مسترد کیا گیا ہے اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ نیوز ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
پی سی بی کے بیان میں متعلقہ صحافی سے ’جھوٹی خبر‘ چلانے پر عوامی معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے کہا ’رپورٹر کو بلاتاخیر معافی مانگنی چاہیے، بصورتِ دیگر پی سی بی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا کہ اس قسم کے بدنیتی پر مبنی رویے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اسے ابتدا ہی میں روک دیا جائے۔‘
Agenda driven fake news targeting the character of our players is unacceptable and will not be tolerated. The reporter must publicly apologize without delay; failing which, the PCB will take all necessary steps to ensure such malicious conduct is dealt with firmly and nipped in…
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2026











