Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلے ایران اور پھر کیوبا کا معاملہ حل کرنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا کی صورتحال اب ’مستحکم‘ ہو گئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پہلے ایران میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے بعد ’یہ صرف وقت کی بات ہو گی کہ آپ اور بہت سے ناقابل یقین لوگ واپس کیوبا جا رہے ہوں گے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں انٹر میامی فٹ بال ٹیم کے ساتھ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا ’معاہدہ کرنے کے لیے بہت بے تاب ہے۔‘
ایران میں جاری تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’ہم پہلے اسے (ایران کے معاملے کو) ختم کرنا چاہتے ہیں۔‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا کی صورتحال اب ’مستحکم‘ ہو گئی ہے۔
انہوں نے قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ وینزویلا سے تیل درآمد کر رہا ہے جسے ہیوسٹن جیسے مقامات پر اسے صاف کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی آمدن واپس ملک (وینزویلا) بھیجی جا رہی ہے۔

شیئر: