Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 6 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 40 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 42 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 6 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 13 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 71 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 48 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 60 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے صفر پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 80 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے80 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 75 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے صفر پیسے رہی۔ 

شیئر: