Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین کلچرل سوسائٹی کی عید ملن، مختلف المذاہب کے شہریوں کی شرکت

جدہ ( امین انصاری ) انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صدر عارف قریشی کی رہائش پر عید ملن تقریب کا اہتمام کیا ۔ عارف قریشی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے باسی ہیں جہاں ہندو ، مسلم ، سکھ اور عیسائی ملکر عید اور دیگر تہوار مناتے ہیں۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت کے مطابق ہمیں چاہئے کہ حسن اخلاق سے اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔ عید جہاں دلوں کو جوڑنے کیلئے آتی ہے وہیں قومی یکجہتی کے فروغ میں بھی معاون ہوتی ہے۔ مہمان خصوصی سینیئر ایڈیٹر روزنامہ سعودی گزٹ رام نارائن ائیر نے کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب کا گلدستہ ہے ہم اپنے تہوار ملکر مناتے ہیں ایسی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔انہوں نے اس موقع پر حیدرآبادی تہذیب اور شیروانی ، بریانی ، شیر خورمہ اور ہمہ اقسام کی ڈشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ریاست محبت اور اخوت کی علمبردار ہے ۔چیئرمین انڈین اسکول جدہ آصف رمیز داودی نے کہا کہ عید ملن گنگا، جمنی تہذیب کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔ ڈاکٹر دلشاد شمسی سرپرست انڈین کلچرل سوسائٹی نے سوسائٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر ہارون رشید نے کہا کہ عیدملن تقریب میں مجھے اپنے ملک کی تہذیب نظر آرہی ہے ۔ ڈاکٹر کریم الدین نے کہا کہ عارف قریشی گزشتہ 40 سال سے لگاتار تقاریب منعقد کر رہے ہیں ۔ طاہر علی نے کہا کہ ہندوستان ایک عظم ملک ہے جہاں ہر مذہب اور فرقہ کے لوگ رہتے ہیں اور بلا کسی تفریق کے ایک دوسرے کے تہوار میں خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں ۔ صاحب خانہ کی طرف سے بہترین حیدرآبادی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ شرکاء کو عطر اور شیرخورمہ بھی پیش کیا گیا بعد ازاں گولڈن گیت پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں جدہ کے نامور گلوکار جمی فرید الوحیدی ، مجیب صدیقی اورامتیاز نے اپنی جادو بھری آواز سے خوب داد حاصل کی ۔ اس یادگار اور پر وقار تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدالقادر ، ڈاکٹر کریم الدین ، ڈاکٹر ہارون رشید ، رام نارائن ایئر ، آصف داودی، طاہر علی ، سیوب ، میر محمود علی ، سید فضل ، حسین ، سید خواجہ وقار الدین ، سلابت لودھی ، ابراہیم ، غوث الدین ، عارف صدیقی اور دیگر احباب موجود تھے ۔ جنرل سیکریٹری عارف مسعود صدیقی کے شکریہ پر رات دیر گئے اس یادگار تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔

شیئر: