لین کی پابندی نہ کرنے پر 500 ریال تک جرمانہ
’لائنوں کو عبور کرنا یا غیر منظم انداز میں لین بدلنا ٹریفک خلاف ورزی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سڑک پر مقررہ لین کی پابندی کرنے سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور سلامتی کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے لائنوں کو عبور کرنا یا غیر منظم انداز میں لین بدلنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے وضاحت کی ہے کہ سڑک پر مقررہ لینز کی حدود کی پابندی نہ کرنے پر 300 ریال سے 500 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
یہ انتظامیہ کی ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران غلط رویوں کو کم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
مقررہ لین کی پابندی ذمہ دارانہ ٹریفک کلچر کی عکاسی کرتی ہے اور لینز کے درمیان اچانک تبدیلی سے ہونے والے حادثات کو کم کرتی ہے نیز یہ خاص طور پر شہروں میں اور ہائی ویز پر ہائی ٹریفک والے راستوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
انتظامیہ نے ڈرائیورز سے اپیل کی کہ وہ رہنما بورڈز اور سڑک کی لائنوں کی پیروی کریں اور لین بدلتے وقت سگنلز کا استعمال کریں۔