Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے چینی تعاون کی پیشکش

بیجنگ.... چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ پاک، ہندتعلقات کی بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی برادری کی بہت زیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے۔ پاکستان اور ہنددونوں جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں ایل او سی پر تنازع سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ امید ہے کہ دونوں فریق خطے میں امن و استحکام میں اضافے اور کشیدگی سے گریز کےلئے مزید اقدامات کرسکتے ہیں۔ بیجنگ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

 

شیئر: