Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسور اسٹیڈیم کا بین الاقوامی سوئمنگ پول 15جولائی کو کھولا جائیگا

حیدرآباد - - - - - میسورو کے چامندی وہار اسٹیڈیم کا بین الاقوامی سوئمنگ پول 15جولائی کو کھیل کود کی دیگر سہولتوں کے ساتھ کھولا جائیگا۔ چیف منسٹر سدررامیا جنہوں نے چامندی وہار اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کے سوئمنگ پول کی منظوری اس وقت دی تھی جب وہ 13برس پہلے ڈپٹی چیف منسٹر تھے۔ 15جولائی کو وہ اس اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے ۔ سدارامیا اسٹیڈیم کے افتتاح کے علاوہ ٹینس اکیڈیمی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جو سینتھٹک کوڈس کے ساتھ ایک کروڑ روپے کے صرفہ سے تعمیر کی جائیگی۔ 2کروڑ روپے کے صرفہ سے جمناسٹک سینٹر قائم کیا جائے گا اور ویمن اسپورٹس ہاسٹل کے ارکان کیلئے ملٹی جم سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔ یہ تمام سہولتیں چامندی وہار اسٹیڈیم کے احاطہ میں ہوں گی۔ بین الاقوامی معیار کا سوئمنگ پول جو 4.97کروڑ روپے کے صرفہ سے تعمیر کیا گیا،میں 50x25میٹر کا مین پول ‘ وارم پول اور بچوں کا پول بھی شامل ہے۔ بیلنسنگ ٹینک ‘ فلٹریشن یونٹ اور گرین روم بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ سوئمنگ پول میسورو میں عوام کیلئے تیسرا سوئمنگ پول ہوگا ۔ پہلے 2سوئمنگ پول سرسوتی پورم اور جے پی نگر میں قائم ہیں جو میسورو سٹی کارپوریشن اور پرائیویٹ پارٹنر کا مشترکہ وینچر ہیں تاہم چامندی وہار اسٹیڈیم کے سوئمنگ پول میں مشرق اور شمالی میسورو کے عوام کورسائی دی جائیگی۔ اس سے یونیورسٹی آف میسورو کے سوئمنگ پول کے بوجھ میں کمی کی جائے گی۔

شیئر: