Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریانی کیلئے ہوٹل مالک پر جان لیوا حملہ

آندھرا پردیش ،کرنول -----بریانی کیلئے ہوٹل کے مالک پر حملہ کی واردات پیش آئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے وڈے گری علاقہ میں واقع عریبین بریانی ہوٹل میں گزشتہ رات دیر گئے 2افراد پہنچے اور5 بریانی کا آرڈ ردیا تاہم ہوٹل کے مالک ریاض نے ان سے کہاکہ اس وقت ہوٹل میں صرف 2افراد کیلئے ہی بریانی ہے جس پران افراد نے ریاض پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ریاض اور ان افراد میں بحث وتکرار ہوگئی۔برہمی کے عالم میں ان افرادنے فون کرتے ہوئے اپنے مزید ساتھیوں کو ہوٹل طلب کرلیا جو ہوٹل پہنچے اور تیز دھار ہتھیاروںسے ریاض پر حملہ کردیا ۔اس دوران ریاض کو بچانے کی کوشش کرنے والے مزید 2افراد معمولی زخمی ہوگئے۔اس واردات میں ریاض شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے فوری طور پر کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریاض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

شیئر: