Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان پر پابندیوں میں امریکی توسیع افسوسناک ہے ، او آئی سی و عرب لیگ

جدہ - - - - -  اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ نے سوڈان پر عائد امریکی پابندیوں میں توسیع کو افسوسناک قرار دیدیا ۔او آئی سی نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ دوطرفہ مذاکرات کے بعد سوڈان کی جانب سے مطلوبہ امور کی تکمیل کے باوجود مزید 3ماہ کے لئے پابندیوں میں توسیع حیرت ناک اور افسوسناک ہے ۔ اوآئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اپنے اس موقف کا اظہار جمعرات کو اعلامیہ جاری کر کے کیا ۔ او آئی سی نے پابندیاں ہٹوانے کیلئے سوڈان سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے جمعرات کو اعلامیہ جاری کر کے کہا کہ عرب لیگ کو توقع تھی کہ امریکہ پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرے گا ان میں توسیع کا نہیں ۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے امریکہ سے رابطے کر کے پابندیاں ہٹانے کی درخواست کی تھی ۔اس سلسلہ میں او آئی سی اور افریقی یونین کا موقف بھی یہی تھا۔

شیئر: