دبئی۔۔۔۔اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے واضح کیا ہے کہ قطر کو معاہدوں اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنااعتبار بحال کرنا ہوگا۔ وہ دوحہ میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اور امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کے درمیا ن ہونیوالے سمجھوتے پر تبصرہ کررہے تھے۔ بن زاید نے سلواکیہ میں اپنے ہم منصب کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قطر 2013-14کے دوران جی سی سی ممالک کےساتھ 2معاہدے کرچکا ہے مگر ان میں سے کسی کی بھی پابندی نہیں کی۔ ہمارا علاقہ اس حوالے سے بہت کچھ برداشت کرچکا ہے۔ ہم قطر امریکہ سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم قطر کو 4عرب ممالک کے مطالبات کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔