واشنگٹن۔۔۔۔ناسا نے سمندروں کے بارے میں اپنی ریسرچ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس کے نتیجے میں معلوم ہوسکے گا کہ کس طرح سمندروں کی دنیا کو تلاش کیا جائے۔ اس نے اپنے خلائی سیارے کے ذریعے سمندری حالات معلوم کئے ہیں۔ یہ سیارہ 15ستمبر کو کام کرنا بند کردیگا لیکن اس نے اس سے پہلے ہی ڈھیر ساری معلومات زمین پر بھیجی ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی میں ایک سائنسداں کا کہنا ہے کہ وہ سمندر پر عرصے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چاندمیں بھی جو سورج سے 500ملین میل دور واقع ہے سمندر بہہ رہا ہےجہاں انسانی زندگی برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپا نامی سیارے میں زمین سے زیادہ پانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند 1900میل(3100کلومیٹر ) چوڑا ہے جبکہ وہاں بھی گلیشیئر پائے جاتے ہیں۔