Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظہیرخان بولنگ کوچ نہیں صرف کنسلٹنٹ

نئی دہلی۔۔۔۔2دن پہلے ہی بی سی سی آئی نے روی شاستری کو ہیڈ کوچ اور ظہیر خان کو بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھاجبکہ راہو ل دراوڑ کو اوورسیز بیٹنگ کنسلٹنٹ تعینات کیا تھالیکن بی سی سی آئی نے اب جو پریس ریلیز جاری کی ہے اس میں ظہیر خان کو بولنگ کوچ کی جگہ کنسلٹنٹ تحریر کیاہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روی شاستری کو میرٹ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ بیٹنگ اور بولنگ کنسلٹنٹ کو اوورسیز کیلئے تعینات کیا گیا ہے اور یہ دونوں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کام کرینگے۔

شیئر: