Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر دہشتگردی کا حامی ہے، بین الاقوامی اسکالرز

لندن(واس) بین الاقوامی اسکالرز نے واضح کیا ہے کہ قطر دہشت گردی کا حامی ہے اس سے نمٹنا ضروری ہے۔ قطر بحرین میں شدت پسندوں اور شام میں القاعدہ کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ قطر نے نام نہاد "عرب بہار"والے ملکوں میں ہنگامے برپا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس نے الجزیرہ چینل کو القاعدہ تک رسائی کیلئے استعمال کیا۔ اسے الاخوان کے شدت پسند عناصر کا آلہ کار بنایا۔ بین الاقوامی اسکالرز نے ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ میں قطری بحران پر منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیا۔ نظامت مشرق وسطیٰ کیلئے قدامت پسندوں کی کونسل کی انچارج چارلز لیزلی نے کی تھی۔ سعودی عرب میں برطانیہ کے سابق سفیر سر ولیم نے کہا کہ قطر نے عرب بہار والے بعض ممالک میں ہنگامے برپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس حوالے سے اس پر شدت پسند ملیشیاؤں کی سرپرستی کے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور قطر انتہا پسند شیعہ اور سنی ملیشیاؤں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ولیم نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ قطر کو ادراک ہو گیا ہے کہ وہ مخالف سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتا اسی لئے وہ اپنی پالیسی کے خلاف ابھرنے والی لہر کو سفارت کاری کے ذریعہ جذب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بحرینی اسکالر حسن الحسن نے کہا قطر بحرین میں خلیجی حزب اللہ گروپ سے تعلقات بنائے ہوئے ہے۔ شام میں القاعدہ سے رابطے استوار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں منعقدہ اسلامی امریکی سربراہ کانفرنس قطر کو دہشت گردی کی مدد کرنے سے روکے گی۔ روسی انسٹی ٹیوٹ کے اسکالر مائیکل اسٹیفن نے کہا کہ جو شخص یہ سمجھ رہا ہو کہ قطر اپنی پالیسی تبدیل کر لے گا وہ جاگتے ہوئے خواب دیکھ رہا ہے۔ قطر اپنی پالیسی میں کوئی ٹھوس تبدیلی نہیں لائے گا۔

شیئر: