Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافقین کیلئے ایک لاکھ خروج نہائی ویزے جاری کرائے گئے

ریاض- - - - - - محکمہ پاسپورٹ کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ مرافق فیس پر عملدرآمد کے بعد سے تارکین وطن نے اپنے مرافقین اور تابعین کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ خروج نہائی ویزے جاری کرائے۔ عہدیدار نے توجہ دلائی کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گشت کرنے والے وہ دعوے یکسر غلط ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ مرافق فیس پر عملدرآمد کے بعد سے تارکین کی بڑی تعداد نے اپنے اہل و عیال کو خروج نہائی پر بھیج دیا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج نہائی کا سلسلہ مرافق فیس سے پہلے جس انداز سے جاری تھا عملدرآمد کے بعد بھی ویسا ہی چل رہا ہے کوئی خاص فرق نہیں آیا۔ ماضی میں بھی تارکین اپنے مسائل کے پیش نظر اپنے اہل و عیال کو خروج نہائی پر بھیجتے رہے ہیں ان دنوں بھی ایسا کر رہے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر گھریلو ملازمین کسی سعودی شہری کی کفالت پر ہوں گے تو انہیں صرف اپنے مرافقین کی فیس دینا ہوگی۔ ان پر کوئی فیس نہیں ہو گی۔ جوازات نے توجہ دلائی کہ غیر قانونی تارکین کیلئے شاہی مہلت میں 11دن باقی رہ گئے ہیں اس کے بعد کسی بھی غیر قانونی تارک کو جرمانے ، قید اور فنگر پرنٹ کے منفی اثرات سے استثنی نہیں ملے گا۔

شیئر: