Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم میں ایک اور گروپ

  کراچی...ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنما سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت کا نام ابھی تجویز نہیں کیا۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ سیاسی جماعت بنانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔پارٹی کے غیر فعال کارکنوں اور رہنماوں سے رابطے میں ہوں۔ جلد لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔کراچی میں امن، بہتر مستقبل اور صحت و صفائی کے لئے کردار ادا کروں گا۔ایک سوال پرسلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ قیادت میں سب سے سینئیر ہوں اس لئے فاروق ستار یا کسی اور سے نہیں ملوں گا، اگر کسی کو ملنا ہے تو وہ خود چل کر آئے پھر بات ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کو فوری استعفی نہیں دینا چاہئے۔

 

شیئر: