Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے شاپنگ مال نے شوہرجمع کرانے کی جگہ متعارف کرادی

بیجنگ- - -- - - - -چین کے ایک شاپنگ مال نے دیر تک خریداری کرنے والی خواتین کے لئے شوہر جمع کروانے کی جگہ متعارف کروائی ہے۔اب خواتین اپنی دیر تک شاپنگ کرنے کے دوران یہاں اپنے شوہروں کو چھوڑ سکتی ہیں اور واپسی پر انہیں حاصل کر سکتی ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی کے گلوبل ہاربر مال میں شیشے کے ڈبے نصب کئے گئے ہیں جہاں بیویاں اپنے ایسے ناراض شوہروں کو جمع کروا سکتی ہیں جنہیں طویل خریداری کے دوران ساتھ گھسیٹا جانا پسند نہیں۔ہر ڈبے کے اندر ایک کرسی ہے، مانیٹر، کمپیوٹر اور گیمز پیڈ ہے جہاں مرد بیٹھ کر 90 کی دہائی کے گیمز کھیل سکتے ہیں۔ابھی تو یہ سہولت مفت ہے تاہم آنے والے مہینوں میں اس کے لئے فیس بھی مقرر کر دی جائے گی۔ایک صارف نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ان شوہروں کو اپنی بیگمات کو شاپنگ پر لے جانے اور ان کے بل ادا کرنے کا کوئی تو معاوضہ ملنا چاہیے لیکن اس سے اختلاف کرنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اگر میرا شوہر باہر جا کر گیمز کھیلنا چاہتا ہے تو مجھے ساتھ لے جانے کی کیا ضرورت ہے۔

شیئر: