پاکستان میں مشہور ویڈیو گیم ٹیکن سیریز کے ایک ایسے پلیئر موجود ہیں جنہوں نے جاپان میں ہونے والا ’ٹوکیو ماسٹر ٹورنامنٹ‘ جیتا اور ٹی ڈبلیو چیمپیئن بنے اور 60 ہزار ڈالر کا انعام حاصل کیا۔
محمد اسماعیل کہتے ہیں کہ بچپن میں سودا سلف کے پیسوں میں سے پیسے بچا کر ٹیکن فائیو کھیلا کرتے تھے اور بعدازاں ایک دوست کے مشورے پر ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
اردو نیوز کے نامہ نگار محمد باسط خان کی ویڈیو رپورٹ