Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوتی پہنے شخص کو مال میں داخلہ سے انکار

نئی دہلی۔۔۔۔۔کولکتہ کے’’کوئسٹ مال‘‘میں ایک شخص کو صرف اس وجہ سے داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیاکہ وہ ملک کا روایتی لباس دھوتی پہنے ہوئے تھا۔ اس کے دوست نے جو اس کے ساتھ تھا کہا کہ وہ دھوتی میں بڑا اسمارٹ نظر آرہا تھا لیکن اس کے باوجود اسے داخل نہیں ہونے دیا۔ماضی میں مختلف ریستورانوں میں دھوتی پہنے ہوئے لوگوں کو روکا جاتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ ایک مال میں دھوتی کرتا پہنے ہوئے شخص کو داخل نہیں ہونے دیاگیا۔کولکتہ کی ایک اداکار ہ نے اپنے فیس بک پر کہا کہ اس مال میں دھوتی یا لنگی پہنے ہوئے کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں۔ ہمارے معاشرے میں نسلی امتیاز اس قدر پایا جاتا ہے کہ لوگ پریشان ہیں۔مال کے باہر کھڑے گارڈز نے اس شخص کو داخلے سے روکا بعد میں لنگی پہنے ہوئے شخص نے چونکہ انگریزی بولنا شروع کردی تھی اس لئے گارڈ نے واکی ٹاکی پر کسی کو آگاہ کیا اور پھر اسے داخلے کی اجازت ملی۔جب ہم نے انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم دھوتی یا لنگی پہنے ہوئے کسی شخص کو اندر نہیں جانے دیتے۔وہاں چند خواتین آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں سارے واقعہ کی وڈیو ریکارڈنگ نہیں کرسکتی۔ پھر ہم نے اسی وقت وہاں سے چلے جانے کا فیصلہ کیا۔ میں اس معاملے پر چپ نہیں رہونگی۔

شیئر: