ریاض۔۔۔۔اسماء اللہ الحسنیٰ نمائش نےدھوم مچا دی ۔روزانہ 6ہزار سے زیادہ سعودی اور مختلف ممالک کے شائقین نمائش دیکھنے پہنچ رہے ہیںنمائش 2ہزر مربع میٹر رقبے میں سجائی گئی ہے۔ اس میں اسماء اللہ الحسنی ٰ سے متعلق 99طغرے پیش کئے گئے ہیں ، مختلف زبانوں میں ہیں۔ نمائش کے تعارف کیلئے 20مترجم تعینات ہیں۔ وہ عربی ، انگریزی، چینی ، ترکی اور اردوسمیت مختلف زبانوں میں نمائش میں مذکور طغروں اور لوحوں کا تعارف کرارہے ہیں۔نمائش کا افتتاح 3برس قبل ہوا تھا تب سے ابتک 50لاکھ افراد نمائش دیکھ چکے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ نمائش غیر معمولی حد تک اچھی ہے۔ یہاں آکر دلی سکون مل رہا ہے۔