سعودی وزارت کا پیرس میں سعوی ثقافتی مرکز قائم کرنے کا اعلان
یہ مرکز سعودی ثقافت کے فروغ کے لیے کام کرے گا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت ثقافت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ فرانس کے موقع پر پیرس میں سعودی ثقافتی مرکز(سعودی کلچرل سینٹر) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
یہ مرکز اعلی معیار کے ثقافتی پروگراموں اور انیشیٹیوز کے ذریعے سعودی ثقافت کے فروغ، اس کی تاریخ کی گہرائی اور تخلیقی تنوع کو اجاگر کرنے کے لیے فرانسیسی ماہرین، اداروں اورعوام کی شمولیت ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
یہ مرکز سعودی ثقافتی ماہرین کی بین الاقوامی موجودگی کو تقویت دے گا۔ دونوں ملکوں کے دانشوروں اور کریٹو پروفیشنلز کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنائے گا۔
سعودی اور فرانسیسی ثقافتی اداروں کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری قائم کرے گا جس سے مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ ثقافتی اقدامات کا نفاذ آسان ہوگا۔
مرکز کا قیام سعودی، فرانسیسی تعلقات کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اپنی ثقافتی موجودگی کو مضبوط بنانے اور ایک مستند ثقافتی تشخص پیش کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے تاکہ دنیا کو سعودی عرب کے بھر پور تہذیبی ورثے اور عصری تخلیقی کاموں سے متعارف کرایا جا سکے۔
