Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کو بھوت سمجھ کر سر پتھروں سے کچل دیا

لکھنؤ- - - - - ویڈھم گنج تھانہ حلقہ کے تحت کرہیا گولریا ٹولہ میں ایک خاتون کوبھوت پرسمجھ کر پتھر سے اس کاسر کچل کر ہلاک کردیا گیا۔ اوجھائوں کے بہکاوے میں اسی گائوں کی 3 خواتین نے واردات کو انجام دے کر لاش پنڈوبیہ نالے میں پھینک دی ۔ لاش پھینکتےدیکھ کر مقتولہ کے داماد نے پولیس کو اطلاع دیدی ۔موقع پر ہی پولیس نے تینوں خواتین کو گرفتار کرلیا۔ گائوں کی 48سالہ پھول ونتی اپنے کھیت سے واپس آرہی تھی کہ پنڈوبیہ نالے کے پاس بیٹھی گائوںکی3 خواتین نے اسے گھیرلیا ۔ 2خواتین نے اس کے سر پر پتھر مارنا شروع کردیاجس سے موقع پرہی اس کی موت ہوگئی ۔پھولونتی کے شوہر نے بتایا کہ اوجھا کےبہکاوے میں آکر گائوں کی خواتین نے اسے قتل کردیا۔ پولیس نےقتل کی رپورٹ درج کرکے تینوں خواتین کو گرفتار کرلیا۔

شیئر: