Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن پر انڈوں کی بارش ،بکتر بند گاڑی میں رخصتی

برازیلیا- - - - - برازیل میں ایک نوجوان خاتون سیاستدان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب گرجا گھر میں ان کی شادی کی تقریب جاری تھی اور اسی دوران گرجے کے باہر ان کے سیاسی مخالفین نے احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے ان پر انڈوں کی بارش کردی جس کے باعث پولیس کو طلب کرنا پڑا اور بیچاری سیاستدان دلہن کو بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ ماریا وکٹوریہ بروس صوبہ پرانا کی رکن اسمبلی ہیں اور ان کے والد صدر مائیکل ٹیمر کی حکومت میں وزیر صحت ہیں جبکہ ان کی والدہ صوبہ پرانا کی نائب گورنر ہیں۔ جمعہ کے روز سینکڑوں افراد اس چرچ کے باہر اکٹھا ہو گئے جہاں ماریا وکٹوریہ کی شادی کی تقریب جاری تھی۔مظاہرین نے ان پر انڈے پھینکے اور شدید نعرے بازی کی۔ حالات زیادہ خراب ہوئے تو اس وی وی آئی پی شادی کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا جبکہ ماریا وکٹوریہ بروس کو بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا۔

شیئر: