Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیول نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی

سیول... جنوبی کوریا نے 2015 کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا کو21 جولائی کو فوجی مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے نائب وزیر دفاع نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا مقصد ایسی تمام جارحانہ سرگرمیوں کا خاتمہ ہوگا جن سے دونوں ملکوں میں فوجی کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان غیرفوجی زون میں شمالی کوریا کی عمارت میں ملاقات ہوسکتی ہے جہاں پہلے بھی مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور1950 کی جنگ میں بچھڑنے والے خاندانوں کو دبارہ ملانے کے لئے بات چیت کی جاسکتی ہے۔ شمالی کوریا نے مذاکرات کی پیشکش پر ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مستقل میزائل تجربات کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ 

 

شیئر: