Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توانائی کا قدرتی ٹانک

گنا چوسنے والوں کو یہ علم ہو جائے کہ اس  میں قدرت نے توانائی اور شفا کا بے تحاشا خزانہ رکھا ہے تو ہر انسان کے ہاتھ میں یہ نظر آنے لگے گا۔ یہ مردانہ قوت کا حامل ہے جو دانتوں اور جبڑے کو مضبوط بناتا ہے تو مردانہ توانائی کا قدرتی ٹانک بھی ہے۔
گنے کو عربی میں قصب السکرکہا جاتا ہے۔اس میں ،آئرن ، میگینسیم ،پوٹشیم،کیلشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ الکلائن خصوصیات زیادہ ہیں اس وجہ سے جو انسان گنے کا رس استعمال کرتا ہے اسکو کینسر نہیں ہوتا۔
جدید طبی تحقیقات کے مطابق گنے کا رس پینے والی خواتین کو وضع حمل میں آسانی ہوتی ہے۔ فوری توانائی کا ٹانک ہے۔ یرقان میں نافع ہے۔ گنے کی شکر کا مزاج گرم تر ہے۔ کھانسی کے لئے مفید ہے۔ رطوبات ومثانہ کو جلاء دیتی ہے۔ سانس کی نالی کو صاف کرتی ہے۔ پیشاب آور ہے۔
قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔ اگر اس کو گرم کر کے استعمال کیا جائے تو سینے اور حلق کی خشونت کو دور کرتا ہے۔ اس سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے۔ پرانی شکر تازہ سے زیادہ لطیف ہوتی ہے۔معدہ میں صفراء پیدا کرنے کی وجہ سے معدہ کے لئے مضر ہے البتہ لیموں یا عرق سنگترہ یا انار ترش کے عرق سے اس کی مضرت دور کی جا سکتی ہے۔

شیئر: