Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا، سعودی عرب

استنبول ۔۔۔۔سعودی آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب آئندہ 10برس کے دوران گیس پیداوار بڑھا کر 23ارب مکعب فٹ تک لے جائیگا۔ اس کی بدولت سعودی عرب میں گیس کا استعمال 70فیصد تک بڑھ جائیگا۔ الناصر نے توجہ دلائی کہ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ 5برسوں کے دوران گیس کی طلب میں اضافہ پورا کرنے کیلئے پوری دنیا کو یومیہ مزید 20ملین بیرل پٹرول درکار ہوگا۔ الناصر نے استنبول میں بین الاقوامی پٹرول کانفرنس 2017سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حالیہ 3برسوں کے دوران تیل نرخوں میں گراوٹ کے بجائے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری سے ہاتھ اٹھا لیا گیا اس میں لگ بھگ ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہونی تھی جو نہیں کی گئی۔

شیئر: