Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ کپ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

 
لاہور: ویمنز ورلڈ کپ 2017 ءمیں اپنے 7 کے 7میچز ہارنے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم مایوس چہروں کے ساتھ نجی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئی۔ وطن واپس آنے والی کھلاڑیوں میں بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، مرینہ اقبال، ناہیدہ بی بی اور اسماویہ اقبال سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز بھی لاہور ا یئر پورٹ پہنچے تاہم کپتان ثناء میر نجی مصروفیات کی بناء پر واپس نہیںآسکیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا ۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لئے شائقین بھی ایئرپورٹ پر موجود نہ تھے۔ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان ناخوش ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے تمام میچز میں ناکامی پر انہوں نے پہلے ہی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان ویمن کرکٹ ٹیم میں جلد تبدیلیوں کے حق میں ہیں جب کہ ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی جلد اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کریں گی۔

شیئر: