ریاض: دو پیریگرین فالکن دو لاکھ 91 ہزار ریال میں نیلام
ہفتہ 24 اکتوبر 2026 22:25
مجموعی فروخت کی مالیت ایک ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں نیشنل سینٹر فار فالکنز آکشن 2026 میں گزشتہ رات دو پیریگرین فالکن دو لاکھ 91 ریال میں نیلام کیے گئے۔
ایس پی اے کے مطابق اس سیشن میں فالکنز کی مجموعی فروخت کی مالیت ایک ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔
پہلے ینگ پیریگرین فالکن کی بولی 50 ہزار ریال سے شروع ہوئی اور اسے ایک لاکھ 31 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ دوسرے فالکن کی بولی 80 ہزار ریال سے شروع ہوئی اور اسے ایک لاکھ 60 ہزار ریال میں نیلام کیا گیا۔
یہ نیلامی مملکت میں نقل مکانی کے دوران پکڑے جانے والے فالکنز تک محدود رہی۔ پورے سیزن کے دورران نیشنل سیٹر فار فالکنز کی جانب سے مقامی فالکن ٹریپرز کو لاجسٹک مدد فراہم کی جاتی ہے۔
یہ سینٹر مملکت میں پکڑے گئے فالکنز کو وصول کرتا ہے اور ان کی نیلامی کا اہتمام کرتا ہے۔

سعودی عرب میں ہر سال اکتوبر کی آمد کے ساتھ حدود الشمالیہ میں فالکنری کے شوقین افراد فالکنز کے شکار کے سیزن کا انتظار کرتے ہیں۔ اس سیزن کو ’الطرح‘ کہا جاتا ہے۔
