Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی سرحد کے قریب چین کی فوجی مشقیں

بیجنگ ... چین نے ہندوستانی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقیں کی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ہندکےلئے کھلی وارننگ ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔چینی اخبارکے مطابق چینی فوجیوں نے 5 ہزار میٹر کی بلندی پر چین نے ہند کے ساتھ سرحدی علاقے میں بھرپور سرحدی مشقیں کیں۔ فوجی دستوں کی فوری تعیناتی، ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال، دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ اور مشین گنوں سے حملے، طیارہ شکن ہتھیاروں اور ایئرڈیفنس راڈار کا استعمال کیا گیا۔ مشقوں کے دوران چینی فوجیوں نے ٹینک شکن گر ینیڈ اور میزا ئل بھی استعمال کئے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے فوجی مشقوں کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی جاری کیں ہیں جس میں چینی فوجیوں کو جنگ جیسے ماحول میں مشقیں کرتے ہوئے د کھایا گیا ہے۔

 

شیئر: