Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیلی بھیت میں علاج کے بہانے مریضوں کا خون نکالنے کا دھندہ

لکھنؤ- - - - - پیلی بھیت ضلع پولیس نے یہاں ایک ایسے گروہ کا انکشاف کیا ہے جو عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو علاج کے بہانے اپنے جال میں پھنساکر ان کا خون نکال لیتا ہے۔ یہ ملزمان کہیں باہر کے نہیں بلکہ پیلی بھیت کے ہی سرکاری اور غیرسرکاری اسپتالوں میں ملازم ہیں۔ ان میں 2ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ اسپتالوں میں علاج کرانے کا لالچ دیکر مریضوں اور ان کے گھروالوں کو بھانستے تھے اور بہانے سے ان کا خون نکال کر چپکے سے فروخت کردیتے تھے۔ کچھ نوجوانوں اور مزدوروں کو لالچ دے کر 500 روپے میں ان کاخون خریدتے اور بازار میں ایک ہزار میں فروخت کردیتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس دھندے میں شہر کی کئی پیتھالوجی اور لیباریٹریز بھی شامل ہیں۔ ان کی تفتیش گہرائی سے کی جارہی ہے۔

شیئر: