Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف جائیں گے ،نیا وزیر اعظم آئے گا،فواد چوہدری

اسلام آباد...تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانا مہ کیس کا معاملہ براہ راست نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کی 14 ,14سال قید کی طرف جارہا ہے۔کوئی معجزہ ہی انہیں سزا سے بچا سکتا ہے۔ لندن اپارٹمنٹس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جارہیں۔شریف خاندان نے (ن)لیگ کو منی لانڈرنگ کےلئے استعمال کیا۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ والے کہتے ہیں چوری ہوئی اور پیسہ بھی باہر کیا لیکن تفتیش نہ کی جائے۔ حکومت نے نہ صرف ایف زیڈای کی ملکیت تسلیم کی بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ اقامہ بھی اسی کے نا پر لیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف جائیں گے اور نیا وزیراعظم آئے گا۔ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ اور ججوں پر ہیں۔

 

شیئر: