Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے قطری وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد... وزیر اعظم نواز شریف سے منگل کو اسلام آباد میں قطر ی وزیر خارجہ شیخ محمدعبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی ۔ مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ قطری وزیر خارجہ نے عرب ملکوں کے مطالبات، اپنے موقف اور امیر کویت شیخ کی مفاہمتی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان موجود تنازع کا حل تلاش کرنے کے لئے امیر کویت کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام خلیجی ممالک سے قریبی، دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے موجودہ بحران پر تشویش ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت برادرانہ اسلامی ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر مسائل کے حل کی خواہش رکھتے ہیں۔

 

شیئر: