Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: دہشت گرد تنظیم سے وابستہ4افراد گرفتار

منامہ: بحرینی سیکیورٹی فورس نے دہشت گرد تنظیم سے وابستہ 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے ایک نے انسانی حقوق کے لئے ادارہ قائم کر رکھاتھا ۔ وہ لبنان کی کالعدم تنظیم حزب اللہ سے امداد لیتا تھا۔ بحرین میں تخریبی کارروائیوں کے لئے وہ اپنے ادارے کو استعمال کرتا تھا۔ بحرینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان کو پبلک پراسکیوٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے ہے اور وہ بحرین کے امن استحکام کو نشانہ بنانے کے لئے بیرون ملک سے فنڈ حاصل کرتے تھے۔
 

شیئر: