Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی رینکنگ: ہاشم آملہ اور رنگنا ہیراتھ کی ترقی

 
 
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا 6 درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بولنگ میں سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ نے ایشون سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے اعلان کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا 6 درجے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔آملا کی ترقی کے ساتھ ہی اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں، ڈیوڈ وارنر نویں اور لوکیش راہول دسویں نمبر پر چلے گئے۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ میں سری لنکن سپر اسٹار مرلی دھرن کے بعد اسٹار اسپنر رنگنا ہیراتھ نے ہندوستانی اسپنر روی چندراایشون سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ لیفٹ آرم اسپنر نے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں 11 شکار کئے تھے اور اسی کارکردگی کی بدولت انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا چھٹے اور ورنن فلینڈر نویں نمبر پر آگئے۔ ہند کے رویندرا جڈیجہ عالمی نمبر ایک پر برقرار ہیں۔

شیئر: