Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوایس اوپن میں50ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی

نیویارک: سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کی انعامی رقم میں9فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اس سال مجموعی طور پر ایونٹ میں 50ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔مرد اور خواتین کے ٹینس سنگل مقابلوں کے فاتح کو فی کس 3.7ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ رنر اپ کو فی کس 1.825ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔اسی طرح ڈبلز مقابلوں کے فاتح کو6لاکھ 75ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی جو اب تک کی یو ایس اوپن کے ڈبلز مقابلوں کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے 2016 ءکے مقابلوں میں رقم میں 49.2فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس طرح 2.9ملین ڈالرز انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔ امریکی ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر کترینہ ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ5سال قبل ہم نے کھلاڑیوں سے وعدہ کیا تھا کہ کھلاڑیوں کی انعامی رقم 50ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی اور اب ہم اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈائننگ، کھیلنے اور پریکٹس کی سہولیات سمیت دیگر کئی اضافی مراعات بھی بہترین طریقے سے پیش کی جائیں گی کیونکہ ہمارا مقصد کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے یو ایس اوپن کے تجربے کو عالمی معیار کا بنانا ہے۔ یو ایس اوپن نیو یارک میں 28 اگست سے شروع ہو گا اور 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔

شیئر: