Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرلائن جومسافروں کو تول کر لیجانے لگی

     ہوائی .... ہوائی کی ایک ایئرلائن کے خلاف 2تاجروں نے شکایت درج کروائی ہے کہ وہ مسافروں کو تول کر انکے لئے سیٹ مختص کرتی ہے۔ ایئرلائن کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ پالیسی اس لئے بنائی ہے تاکہ وزن کو طیارے کے مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے اور اسکا مقصد مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ایک تاجر کا کہناتھا کہ ایئرلائن کی پاگو پاگو روٹ پر اجارہ داری ہے اور اس نے یہ پالیسی چند ماہ قبل اپنائی تھی۔ یہ روٹ 4176کلو میٹر کا ہے۔ اس نے سوال کیا کہ پچھلے کئی برسوں سے طیارے تبدیل نہیں کئے گئے تو آخر مسافروں کو تول کر طیارے میں سوار کرانے کی پالیسی کیوں اپنائی گئی۔انکا کہناہے کہ اسے تبدیل کیا جائے۔

شیئر: