Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فرحت خان کو نیا ہیڈ کوچ مقررکردیا

    لاہور: ہاکی ٹیم کی مایوس کرکردگی کے بعدپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق اولمپیئن حنیف خان کو منیجر اور ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ایک اور سابق اولمپیئن فرحت خان کو ہاکی ٹیم کا نیا منیجر اور ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔حنیف خان دسمبر 2015 میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر مقرر ہو ئے تھے۔پاکستان کی ہاکی ٹیم کے موجودہ کوچ خواجہ جنید کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کو ہند کے ہاتھوں شکست اٹھانی پڑی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک شفقت اور محمد سرور کو فرحت خان کی معاونت کے لیے کوچ مقرر کیا ہے۔سابق اولمپیئن رشید جونیئر کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی بھی تبدیل کردی گئی ہے اور حسن سردار کو نئی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ایاز محمود اور مصدق حسین شامل ہیں۔کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں یہ تبدیلی پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں مایوس کن کارکردگی کے بعدعمل میں آئی ہے۔یاد رہے کہ لندن میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے 10 ٹیموں میں سے ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔وہ اس ٹورنامنٹ میں صرف چین اور اسکاٹ لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو سکی تھی جبکہ اسے ہند نے دو مرتبہ، ہالینڈ،ارجنٹائن اور کینیڈا نے بھی شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم ان سات میچوں میں صرف 9 گول کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ اس کے خلاف 28 گول ہوئے تھے۔پاکستانی ٹیم کی اس مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے وطن واپسی پر یہ بیان دیا تھا کہ ان کا اصل ہدف ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جو پورا کرلیا گیا۔ہاکی ورلڈ کپ آئندہ سال ہند میں کھیلا جائے گا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں