Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز دسمبر سے کھیلی جائے گی

   
  لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیا، قومی ٹیم دسمبر میں سیریز کھیلنے کے لئے کیویز کے دیس نیوزی لینڈ جائے گی۔پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم 26 دسمبر 2017سے 31 جنوری 2018 تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے دوران 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا جس میں میزبان ٹیم 0-2 سے کامیاب رہی تھی جبکہ بارش کی وجہ سے ایک میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے نومبر میں دوبارہ کیویز کے دیس کا دورہ کیا لیکن اس بار بھی پاکستانی ٹیم گزشتہ شکست کا بدلہ نہ لے سکی اورنیوزی لینڈ کی ٹیم 0-2 سے کامیاب رہی تھی۔

 

شیئر: