Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور عراق مشترکہ سیکیورٹی آپریشن روم کے قیام پر متفق

بغداد۔۔۔سعودی امریکی اور عراقی فوجی کمانڈروں نے بغداد میں خطے کے امن و استحکام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کی طرف سے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحمن البنیان ،امریکہ کی طرف سے سینٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف اور عراق کی جانب سے چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی شریک ہوئے۔ تینوں ممالک کے فوجی قائدین نے امن و امان کے حالات اور خفیہ معلومات کے تبادلے کیلئے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ سعودی اور عراقی افواج کے چیف آف اسٹاف نے پریس کانفرنس کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب اور عراق بری سرحدی چوکی عرعر کھولنے پر متفق ہوگئے ہیں اس کی بدولت عراقیوں کو حج کیلئے سعودی عرب کے سفر میں آسانی ہوگی۔ سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے خفیہ معلومات کا تبادلہ بڑی اہمیت رکھتا ہے تاہم دونوں ملکوں کو مشترکہ سرحدوں کی حفاظت پر بھی زور دینا ہوگا۔

شیئر: